خرطوم (نیوز ڈیسک)سوڈان کی ایک عدالت نے نیشنل انٹیلی جنس سروس کے27 اہلکاروں کو ایک استاد کی زیر حراست ہلاکت کے جرم میں قصور وار قرار دے کر پھانسی کا حکم دے دیا، سابق صدر عمر حسن البشیر کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران فروری میں انٹیلی جنس اہلکاروں نے ایک استاد کو تشدد سے موت کی نیند سلا دیا تھا،عدالت نے13 ملزمان کو عمرقید کی سزا سنائی جبکہ 4کو برّی کردیا۔


































