صوبائی وزیر ناصر شاہ کی دھرنے میں آمد، شرکا سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل
کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جاری دھرنا موخر کرنے کی اپیل کردی،صوبائی وزیر بلدیات سید ناصرحسین شاہ مزار قائد پر تین ہفتوں سے دھرنا دئے شرکا کے پاس پہنچے اور کہا کہ وہ کافی دنوں سے دھرنے پر بیٹھی ماوں بہنوں سے اظہار یکجہتی آئے ہیں ،لاپتہ افراد کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو کا موقف واضح ہے،پاکستان پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ ہے،علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ناصر حسین شاہ کی اظہار یکجہتی پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کی ذمہ داری سندھ حکومت پر بھی عائد ہوتی ہے،سندھ حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے خود اسمبلی میں قرارداد پیش کرے،اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا کہ شیعہ مسنگ پرسنز کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو 21 رمضان المبارک کے جلوس کو روک دیں گے۔


































