چند روز میں صحافی، سیاسی کارکنوں سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا
ریاض (نیوز ڈیسک) دنیا کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے میں لگی ہے اور سعودی حکام نے موقع سے فائدہ اٹھا کر سیاسی مخالفین کی گرفتاری کا سلسلہ تیز کردیا ہے،سوشل میڈیا پر آنے والی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں چند روز کے دوران مزید9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں صحافی اور سیاسی کارکن بھی شامل ہیں، سرکاری حکام سے وابستہ ٹوئٹر اکاؤنٹس سے معروف سعودی شہریوں کو دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں، بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے دنیا میں قیدیوں کے درمیان کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔


































