مرحوم نے نثر نگاری کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں،علامہ رضی جعفر
کراچی(نیوز ڈیسک) معروف ادیب و مرثیہ گو شاعر ساحر لکھنوی کی مجلس چہلم مسجد و امام بارگاہ مدینتہ العلم گلشن اقبال میں منعقدہوئی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، راحت علی و پسران نے سوز خوانی اور ید اللہ حیدر اور نیئر اسدی نے سلام پیش کیا،جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ رضی جعفر نقوی نے مجلس سے خطاب میں کہا کہ ساحر لکھنوی نے علم و ادب اور نثر نگاری کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں، مرحوم نے شاعری میں جدت کے ساتھ مرثیہ نگاری کی ترویج بھی کی،ان کی رحلت سے علمی و ادبی دنیا میں بڑا خلا پیدا ہوا،ادھر جعفر یہ الائنس کے نائب صدر علامہ حسین مسعودی کا کہنا ہے کہ خطے میں حالیہ واقعات پر پوری دنیا کے مسلمانوں اور پاکستانیوں کو گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔


































