پاکستان بچانے کے لیگی رہنماؤں کے بیانات کھولے نعروں کے سواکچھ نہیں،ایم ڈبلیو ایم
لاہور(نیوز ڈیسک) ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب سید افتخار نقوی نے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کے بیانات پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے کو زبانی کلامی اور کھوکھلے نعرے قرار دیاہے، سید افتخار نقوی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول و گلشن پارک لاہور سمیت کراچی تا کوئٹہ، خیبر تا گلگت بلتستان یہ پاکستان کی مظلوم عوام تھی جس نے اب تک 80 ہزار قیمتی جانوں کی قربانی دے کر پاکستان کو بچایا ہے ملت جعفریہ کے سینکڑوں ڈاکٹرز، انجینئرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بہترین افراد اس بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنے.، دہشتگردوں کی نرسری کو اپنی آغوش فراہم کرنے والے ہرگز یہ دعویٰ نہیں کر سکتے کہ وہ پاکستان بچانے والوں میں شمار ہیں،ہم ہی نے دہشت گردوں سے مذاکرات کو مسترد کیا ہے جبکہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ان دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے کے حق میں پریس کانفرنسس کرتی نظر آتی تھیں جن میں مسلم لیگ ن سر فہرست ہے۔


































