40 ہزار غیر ملکیوں میں آدھے یا دو تہائی ابھی بھی زندہ ہیں
نیویارک (نیوز ڈیسک) داعش نے دوبارہ سر اٹھالیا،اسے بدستور مالی مدد مل رہی ہے اور یہ مشرق وسطی اور دنیا کی سیکورٹی کے لئے شدید خطرہ بن سکتی ہے، اس بات کا دعوی اقوام متحد ہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹ میں کیا گیا، رپورٹ میں داعش کے مشرق وسطی میں دوبارہ طاقتور ہونے اور مغرب میں پھر سے حملے کرنے کے منصوبوں سے خبردار کیا گیاہے،رپورٹ کے مطابق شام اور عراق میں داعش پھر سے طاقتور ہو رہی ہے اور وہ نئے عناصر کو بھرتی کرنے کی کوششیں کر رہی ہے، یہ دہشت گرد گروہ شدید شکست کے باوجود بدستور اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے،اس کے 40 ہزار غیر ملکی عناصر میں آدھے یا دو تہائی ابھی بھی زندہ ہیں، ممکن نہیں ہے کہ داعش کی حکمت عملی اور اہداف میں تبدیلی ہو۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- داعش نے دوبارہ سر اٹھالیا،بدستور مالی مدد مل رہی ہے،…


































