کویت اور بحرین میں فوجی اڈوں کے اطراف میں سیکیورٹی سخت
کویت سٹی (نیوز ڈیسک) عراق میں ایران کے میزائل حملے کے بعد خطے میں تعینات امریکی فوجیوں میں خوف کی لہر دوڑی ہوئی ہے،کویت میں امریکا اور برطانیہ کے فوجی اڈوں کے اطراف میں سیکیورٹی انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں جبکہ امریکی و برطانوی سفارتکاروں کے گھروں کی سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے، وزارت داخلہ نے امریکی اور برطانوی مفادات کی حفاظت اور ان کی سیکیورٹی پر نظر رکھنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے،ادھر بحرین میں بھی امریکی فوجی اڈوں کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- خطے میں تعینات امریکی فوجیوں میں خوف کی لہر


































