صہیونی آبادکاروں کا الخلیل کے بعض علاقوں پر بھی حملہ، فلسطینیوں سے جھڑپیں
مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک) غاصب صہیونی فوجیوں اور انتہا پسندآبادکاروں نے غرب اردن کے الخلیل اور نابلس شہروں پر حملہ کر کے فلسطینیوں کو زد و کوب کیا، صہیونی فوجیوں نے نابلس میں الشرقیہ علاقے پر حملہ کیا اور حضرت یوسفؑ کے مزار پر صہیونی انتہا پسندوں کی یلغار کا راستہ ہموار کرنے کے لئے عمارتوں پر چڑھ کر مورچہ سنبھال لیا، فوجیوں نے فائرنگ بھی کی جس سے کئی فلسطینی زخمی ہوگئے فوجیوں کی سرپرستی میں آبادکاروں نے الخلیل کے بعض علاقوں پر حملہ کیا جس کے بعد فلسطینیوں سے ان کی جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
































