
اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پرپابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا، کابینہ کو بتایا گیا کہ کمیٹی کی جانب سے پنجاب حکومت اور تنظیم کے مؤقف کو سننے اور حقائق کی چھان بین کے بعد تنظیم پر پابندی کا فیصلہ حقائق اور میرٹ پر تھا۔ دوسرے مرحلے میں تنظیم کا انتخابی نشان کینسل کرانے کے لیے حکومت اقدامات کرے گی جو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ہوگا، وفاقی حکومت نے رواں سال اپریل میں تحریک لبیک پر پابندی عائد کردی تھی۔


































