Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

بھارت: متنازع شہریت قانون کیخلاف احتجاج جاری، اپوزیشن سمیت تمام مزاہب وفرقے احتجاجی تحریک میں شامل

مظاہروں اوراحتجاج کا سلسلہ 16ریاستوں تک پھیل گیا،پولیس فائرنگ سے 40افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی،مظاہروں میں مختلف طبقات کے لوگوں نے حصہ لیا
10ریاستوں کا متنازع قانون نافذ کرنے سے انکار، مودی سرکا ربضد،بھارتی ریلوے کو170کروڑ روپے کا نقصان وزیر تعلیم کی جانب سے احتجاج پر طلبا کو دھمکیاں
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں منتازع شہریت قانون کیخلاف کئی شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،اور مودی سرکا ر کی ملک دشمنی پر پورا بھارت جل رہاہے،بھارت کی 16ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے اور جلسے جلوس جاری ہیں، جبکہ مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، تامل ناڈو، کولکتہ، دہلی اور پنجاب کے کئی شہروں میں بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے، شہروں میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں عوام کے مختلف طبقات کے لوگوں نے حصہ لیا،شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف ہندوستان میں جاری ملک گیر تحریک کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ تحریک اب صرف مسلمانوں کی نہیں رہی بلکہ سبھی فرقے اور مذہب کے لوگ اس تحریک میں شریک ہیں، مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 40افرادجان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں،مظاہروں کے باوجود مودی حکومت نے کہا ہے کہ متنازع شہریت قانون تمام ریاستوں پر لاگو ہوگا جبکہ کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ جن ریاستوں میں ان کی پارٹی کی حکومت ہے وہاں متنازع شہریت قانون نافذ نہیں ہونے دیں گے،ان ریاستوں میں مہاراشٹر، دہلی، کیرالہ، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، راجستھان، بہار، مدھیہ پردیش، پنجاب، اڑیسہ، چھتیس گڑھ شامل ہیں،پریانکا گاندھی نے لکھنؤ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتہا پسند حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوازم میں تشدد اور بدلہ لینے کی گنجائش نہیں، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے ایک بار پھر متنازع قانون کو نافذ کرنے سے انکار کردیا ہے،اتر پردیش کے شہر بجنور میں پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے شہری کے اہلخانہ نے یوپی پولیس کیخلاف مقدمہ درج کرادیا، دلی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ سمیت بھارت کے تعلیمی اداروں کے طلبہ متنازع قانون کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، بی جے پی کے وزیر رمیش پوکھریال نے کولکتہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت تعلیمی اداروں کی سیاسی مرکز میں تبدیلی کی کوششوں کو کسی قیمت برداشت نہیں کرے گی، بھارتی ریلوے بورڈ کے چیئرمین وی کے یادیو نے کہا ہے کہ متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج میں بھارتی ریلوے کو 80کروڑ بھارتی روپے (173کروڑ پاکستانی روپے) کا نقصان ہوا ہے،ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام نقصان مظاہرین سے وصول کریں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular