ٹرسٹ کی امداد اور عطیات کورونا متاثرین پر خرچ ہوں گے،علامہ کلب جواد
لکھنو (نیوز ڈیسک) ہندوستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر شیعان علی ؑنے ملک کی تمام امام بارگاہیں کورونا مریضوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا، جبکہ ٹرسٹ میں آنے والی رقوم کو کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے استعمال کیا جائے گا،یہ اعلان علامہ سید کلب جواد نقوی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تمام امام بارگاہوں کو کورونا سے متاثرہ مریضوں کیلئے قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کردیا جائے گاجبکہ امام بارگاہوں کے ٹرسٹ کو ملنے والی امداد اور عطیات کورونا متاثرین کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائے گی۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- بھارت: امام بارگاہوں کو قرنطینہ سینٹرزبنادیا گیا


































