Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

برطانیہ کو انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمہ کے سامنا

چاگوس جزائر واپس نہ کرنے پر انٹرنیشنل کرمنل کورٹ جائیں گے،موریشس
لندن (نیوز ڈیسک)برطانیہ کو موریشس کے چاگوس جزائر واپس نہ کرنے پر انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمہ کا سامنا ہے،ان جزائر پر برطانیہ نے 50سال پہلے قبضہ کرکے مقامی افراد کو بیدخل کردیا تھااور یہاں امریکی فوجی اڈہ بنایا گیا، جنوری 2019میں عالمی عدالت انصاف نے برطانیہ کو حکم دیا تھا کہ 6ماہ میں چاگوس جزائر موریشس کے حوالے کر دیے جائیں تاکہ ان سے نوآبادیات کے خاتمے کو مکمل کیا جا سکے لیکن برطانیہ نے اس پر عملدرآمد سے مسلسل انکار کیا ہے،برطانیہ کا کہنا ہے کہ جب ان جزائر کی دفاعی ضرورت نہیں رہے گی تو انھیں موریشس کو لوٹا دیا جائے گا،موریشس کے وزیرِ اعظم پرویند جگناتھ نے برطانیہ کے رویے کو ہٹ دھرمی اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ نے اقوامِ متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت کے فیصلے کے باوجود چاگوس جزائر کے افراد کو اپنے گھر واپس جانے کی اجازت نہ دے کر ’انسانیت کے خلاف جرائم‘ کا ارتکاب کیا ہے اور وہ برطانوی حکام کے خلاف انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) میں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات عائد کرنے کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular