لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ احساس ذمہ داری کے ساتھ اسلحہ کی فروخت کا سلسلہ جاری رہے گا،لندن نے یہ بات زور دے کر کہی کہ وہ اسلحہ کی فروخت کے وقت بین الاقوامی قوانین کی کڑی پاسداری کو یقینی بناتا ہے۔


































