Thu Nov 26, 2026

ٹرمپ کے سابق حامیوں کی اکثریت اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کی حامی، سروے حزب اللہ کو ایران سے تعلقات پر فخر ہے، مزاحمت کی حمایت پر ایران کے شکر گزار ہیں، شیخ نعیم قاسم اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کا بہانا بنا کر امریکا کو ایک نئی جنگ میں گھسیٹنے کی سازش کررہا ہے، عباس عراقچی حماس کی اپنے رہنماؤں کے تازہ اسرائیلی حملوں میں قتل کی مذمت، جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مداخلت کا مطالبہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مزید سخت، نئے نگرانی اور دفاعی نظام نصب کرنے کا اعلان یوکرین جنگ میں 7 لاکھ سے زیادہ روسی فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف بندرگاہ کے بدلے بندرگاہ، یمنی فوج نے جدہ اور جازان کو نشانہ بنا دیا ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کی اعلیٰ قیادت کو قتل کرنے کے امکان پر غور آبنائے ہرمز میں دو امریکی ڈرون لوکاس اور ایم کیو 9 تباہ کر دیئے، ایران جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز امریکی عوام ایران کخلاف جنگ ​​کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں، سروے رپورٹ ایران کی 7 شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے، قالیباف امریکی محاصرے کو توڑنے کے لیے پُرعزم ہیں، محسن رضائی پہلا پاکستانی محمد ذیشان علی خلا میں پہنچ گیا آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف

روزانہ کی خبریں

انسانی ہمدردی ،پاکستان کی بھارت کو مدد کی پیشکش

بھارت کووینٹی لیٹرز،ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں دینے کی پیشکش کی ہے، انسانی معاملات پر ردعمل سیاست سے ہٹ کر ہونا چاہیے،وزیر خارجہ شاہ محمود
 ہمیں انسانیت کو درکار اس عالمی چیلنج کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا،وزیراعظم،، عوام کی جانب سے بھارت کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے انسانی ہمدردی کے مطابق بھارت کو سرکاری سطح پر تعاون کی پیشکش کردی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کووینٹی لیٹرز،ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں دینے کی پیشکش ہے، انہوں نے کہا کہ اس بارے میں بھارتی ہائی کمشنر کو آگاہ کردیا ہے، انسانی معاملات پر ردعمل سیاست سے ہٹ کر ہونا چاہیے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں کورونا کی خطرناک لہر پر بھارتی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کورونا سے متاثرہ بھارتی شہریوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے،وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں انسانیت کو درکار اس عالمی چیلنج کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا، فواد چوہدری نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں بھارت کے شہریوں کے ساتھ ہیں،فواد چوہدری نے کہا کہ خدا ہم سب پر اپنا کرم اور رحم کرے اور یہ مشکل وقت جلد ختم ہو، عوام کی جانب سے بھارت کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے، پاکستان میں #PakistanstandswithIndia ٹاپ ٹرینڈ بن گیاصارفین کا کہنا ہے کہ جب بات زندگی اور موت کی ہو تو ہمیں ساتھ کھڑے ہوکر انسانیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular