ایک ٹینکرلنگرانداز، دو تیل ٹینکر بھی جلد ہی ونیزویلا پہنچ جائیں گے
کاراکس(نیوزڈیسک) امریکا کے شدید دباو کے باوجود ایران سے پیٹرول کی ایک اور کھیپ ونیزویلا پہنچ گئی، فارسٹ نامی آئیل ٹینکر ان تین تیل ٹینکرزمیں سے ہے جو دوسری بار پیٹرول لے کر ونیزویلا روانہ ہوئے ہیں، فارسٹ ونیزویلا کے ساحل پر لنگر انداز ہو چکا ہے اور دیگر دو تیل ٹینکر بھی جلد ہی ونیزویلا پہنچ جائیں گے ،حالیہ ماہ میں ونیزویلا میں ایندھن کی شدید قلت ہوگئی ہے اور اس کی اصل وجہ امریکا کی جانب سے عائد کی گئی پابندیاں ہیں امریکی حکام نے دھمکی دی تھی کہ وہ ایران کے تیل ٹینکروں کو روک دیں گے لیکن اس کے باوجود ایران نے اپنے تین تیل ٹینکروں کو ونیزویلا روانہ کر دیا
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- امریکہ
- امریکی دھمکیاں مسترد،ایرانی ٹینکرپھر ونیزویلا پہنچ گیا


































