Fri Oct 09, 2026

مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی

روزانہ کی خبریں

امریکا نے عراقی خودمختاری، عالمی قوانین کو روند ڈالا،رضا ربانی

امریکی اقدام کی مخالفت نہ کی گئی تو امریکا اس طرح کے مزید اقدامات کرے گا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کے بعد طاقت کے ایک نئے باب کا آغاز ہوچکا ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے اہم ایرانی کمانڈر کے قتل کا خود حکم دیکر خطے میں نئی کشیدگی کا اہتمام کیا ہے جس سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے حوالے سے ان کی سنجیدگی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے امریکا نے عراق کی خود مختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اور پورے خطے کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، یہ واضح طور پر ایک دہشت گردی کی کارروائی ہے، ایران کو چاہیئے کہ عالمی سطح پر امریکا کو قاسم سلیمانی کے قتل کا ذمہ دار قرار دلانے کیلئے قانونی اقدامات کرے، اگر امریکا کے اس اقدام کی مخالفت نہ کی گئی تو امریکا اس طرح کے مزید اقدامات کرسکتا ہے،انہوں نے کہاکہ قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں بیٹھے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular