امریکی حملہ عراقی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے خلاف کھلی جارحیت ہے
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ نے عراق اور شام میں امریکا کے فضائی حملوں کی مذمت کردی اور امریکی کارروائی کو عراق کی خود مختاری، سلامتی اور استحکام پر جارحانہ حملہ قرار دیا ہے، حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ عراق اور پوری قوم کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے خلاف کھلی جارحیت ہے، خاص طور پرایسے مقبول گروپ پر جو دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اسے شکست دینے میں ہراول دستہ تھا،بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے نے امریکا کے برے ارادوں کو ظاہر کردیا ہے کہ وہ عراق، عراقی عوام کے مفادا ت، ان کی آزادی کی خواہش،حقیقی خودمختاری اور محفوظ مستقبل کی خواہش کا دشمن ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- امریکا نے ظاہر کردیا کہ وہ عراقی عوام کا دشمن…


































