صیہونی و تکفیری جنگوں میں ناکام امریکا اقتصادی جنگ میں فتح چاہتا ہے
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ نے لبنان کی معیشت اور امن و امان کے خلاف وسیع امریکی سازشوں پرامریکا کوسخت انتباہ کیا ہے، فرانس کے واشنگٹن کو بھیجے گئیپیغام میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ، لبنان کے خلاف جاری امریکی سازشوں کے جواب میں خاموشی اختیار نہیں کرے گی، امریکا جو کچھ صیہونی و تکفیری جنگوں کے ذریعے حاصل نہیں کر پایا اب اقتصادی جنگ کے ذریعے حاصل کرنا چاہتا ہے جبکہ اس کوشش میں بھی وہ ناکام رہے گا، لبنان کے اندر انارکی پھیلانے کے امریکی اقدامات کے جواب میں حزب اللہ خاموشی تماشائی نہیں بنے گی اور نہ ہی اپنے ملک کے دشمن گروہوں اور سازشی عناصر کے چنگل میں دھکیلے جانے کی اجازت دے گی۔


































