سعودی عرب کی مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں بہتری آئے گی ،پینٹاگون
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ نے 290 ارب مالیت کے معاہدے میں 3 ہزار گائیڈڈ ہتھیاروں کی سعودی عرب کو ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے ،پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اس پیکیج میں 3 ہزار جی بی یو 39 اسمال ڈائیمیٹر بم (اسمارٹ بم) اسلحہ، کنٹینرز، معاون اشیا، اسپیئرز اور تکنیکی مدد شامل ہوگی ، مجوزہ فروخت سے سعودی عرب کی طویل فاصلے تک، فضا سے زمین ہدف بنانے والے اسلحے کے ذخیرے میں اضافہ اور موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں بہتری آئے گی واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے سعودی عرب اور دیگر اتحادیوں کو 8 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی مخالفت کی تھی اور اسے روکنے سے متعلق قراردادیں منظور کی تھیں۔


































