جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت اور عراقی قوم کے امریکی فوج کو نکل جانے کا حکم دینے کے بعد امریکا خطے کے اندر مزید باقی رہنے کا جواز پیدا کرنا چاہتاہے
اسرائیل طویل ترین عرصے سے سرحدوں پر الرٹ ہے لیکن اس میں آگے بڑھنے کی ہمت نہیں، ہم دشمن کو جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہیں، ویڈیولنک پر خطاب
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت اور عراقی قوم کے امریکی فوج کو نکل جانے کا حکم دینے کے بعد امریکا نے خطے کے اندر داعش کو دوبارہ زندہ کرنے کی لاحاصل کوشش شروع کر رکھی ہے تاکہ ا ±سے خطے کے اندر مزید باقی رہنے کا جواز مل سکے ، ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں حسن نصراللہ نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر غاصب صہیونی فوج کی مکمل تیار حالت میں تعیناتی کا شاید سب سے طویل عرصہ ہے جبکہ کوئی ایک صہیونی فوجی بھی آگے بڑھنے کی جرات نہیں رکھتاہے، آجکل ایسے اسرائیلی ٹینک بھی نظر آ رہے ہیں جن کے اندر کوئی صہیونی فوجی موجود نہیں ہوتا، ہم سرحد کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے صبر سے کام لے رہے ہیں جبکہ ہماری پہلی اور آخری ترجیح اپنے ہدف کا حصول یعنی صہیونیوں کو تہس نہس کرنا ہے،سید حسن نصراللہ نے خبردار کیا کہ تحریک اب بھی جواب دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور یہ کہ ہم دیکھیں گے کہ مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر آنے والے دنوں اور ہفتوں میں کیا ہوگاانہوں نے بیروت و ضاحیہ کے اندر میزائلوں کے کارخانے لگانے کے اسرائیلی وزیراعظم کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم گھروں کے درمیان اپنے میزائل نہیں رکھتے،اسی لئے میڈیا کو الجناح الاوزاعی نامی علاقے کا دورہ کرایا تھا تاکہ نتن یاہو کا جھوٹ آشکار ہو جائے۔ ، انہوں نے امیر کویت صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر ان کے خاندان کو تعزیت پیش کی اور کہاکہ جولائی 2006 کی جنگ میں امیر کویت کے ممتاز موقف اور صہیونی جارحیت کے بعد لبنان کی تعمیر نو کے لئے بھیجی گئی امداد کو لبنانی عوام کبھی نہیں بھولیں گے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- امریکہ
- امریکا خطے میں داعش کو دوبارہ زندہ کرنیکی ناکام کوشش…


































