عالمی ادارہ صحت ہم آہنگ طورپر اپنی ذمہ داریوں پرعمل پیرا ہے
ماسکو(نیوز ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کورونا وائرس کے خلاف امریکی حکومت اور ٹرمپ کی کمزور پالیسی اور عالمی ادارہ صحت کو نشانہ بنانے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے،روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ بعض ممالک کورونا وائرس کے خلاف دیر سے عمل کرنے اور کمزور پالیسی اپنانے کا ملبہ عالمی ادارہ صحت پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ، عالمی ادارہ صحت حفظان صحت کے راہنما اصولوں کے مطابق ہم آہنگ طور پر اپنی ذمہ داریوں پرعمل پیرا ہے، اس سے پہلے ٹرمپ کے اقدام پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کا فنڈ روکنے کیلئے یہ صحیح وقت نہیں ہے


































