مذاکرات کا وقت طے ہونے کے بعد دیگر تفصیلات سامنے لائی جائیں گی
کابل (نیوز ڈیسک) افغان حکومت نے افغان افغان طالبان سے مذاکرات کے لئے ٹیم تیار کر لی، صدر اشرف غنی کے سینیئر مشیر وحید عمر نے بتایا کہ مزید تفصیلات کا اعلان اس وقت کیا جائے گا جب افغان گروہوں کے درمیان مذاکرات کا وقت طے پا جائے گا، عبداللہ عبداللہ نے بھی فہرست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف غنی کی مخالف شخصیات، طالبان سے گفتگو کے لئے افغان حکومت کی تیار کردہ فہرست کی حمایت نہیں کرتیں جبکہ حکومت مخالف بعض شخصیات نے اتوار کو بامیان میں ایک اجلاس کے بعد کہا ہے کہ امن کے عمل کی باگ ڈور افغانوں کے ہاتھ میں ہونی چاہئے اور طالبان کے ساتھ مذاکراتی ٹیم کے یکطرفہ تعیّن سے امن کے عمل کو نقصان پہنچے گا،ادھر طالبان نے صوبہ غور میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 37 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔


































