واشنگٹن غلط راستے کو جاری رکھے گا تو نئے اقدامات کرینگے،چین
بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ اگر واشنگٹن غلط راستے کو جاری رکھنا چاہے گا تو بیجنگ نئے اقدامات کرے گا، بیجنگ کا یہ ردعمل، امریکی صدر اور وزیر خارجہ کی جانب سے کورونا وائرس کو، چینی وائرس اور ووہان وائرس کا نام دیئے جانے کے بعد سامنے آیا،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ کورونا وائرس امریکی فوجیوں کے ذریعے چین میں منتقل اور پھیلایا گیا،دونوں ممالک ایک دوسرے کو اس وائرس کے پھیلنے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔


































