واشنگٹن (نیوز ڈیسک) وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کے مطابق امریکی صدر، ڈونلڈ ٹرمپ کچھ دن میں مشرق وسطیٰ کیلئے اپنے مجوزہ امن منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کے بارے میں حتمی اعلان کرنے کی تیاری کررہے ہیں، صدی کی ڈیل کے حوالے سے صدرٹرمپ خود ہی کوئی فیصلہ کریں گے، اس معاملے میں تاخیرامریکی صدارتی انتخابات کی وجہ سے اس منصوبے کے مفاد میں نہیں ہوگی۔


































