یوم علی ؑ، قیام الیل ، شب قدر ، جمعتہ الوداع میں ایس او پیز پر عملدرآمدپر زور
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور قومی کوآرڈی نیٹر این سی او سی لیفٹینٹ جنرل محمودالزمان کی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں ملک کے تمام مکاتب فکر کے جید علمانے خصوصی دعوت پر شرکت کی،اجلاس کے دوران کورونا کے پھیلاﺅ کے اضافے کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے علمائے کرام کو اسکے پھیلاﺅکے سد باب کے سلسلے میں حکومتی کاوشوں سے آگاہ کیاگیا اور ایوان صدر سے جاری بیس نکاتی ایجنڈے کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کو مرتب کرنے پر بھی غور کیا گیا، ماہ رمضان کے بقیہ ایام بالخصوص یوم علی ؑ، آخری عشرہ کے قیام الیل ، شب قدر ، جمعتہ الوداع ،چاند رات اورعید الفطر کے اجتماعات میں ایس او پیز پر لازمی عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے علمائے کرام کی خصوصی معاونت پہ زور دیا گیا


































