نظام اللہ کے ہاتھ میں ہے ،مخلوق اور پیدا ہونے والوں کے رزق کا ضامن اللہ ہے،خطبہ جمعہ
لاہور( پ ر ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علی مسجد ماڈل ٹاﺅن میں خطبہ جمعہ میں واضح کیا ہے کہ قرآنی تعلیمات کی رو سے رزق، روزگار، آمدنی نہ ہونے کے خدشہ سے بچوں کی پیدائش روکنا ٹھیک نہیں،موجودہ مخلوق اور پیدا ہونے والوں کے رزق کا ضامن اللہ ہے۔ ہر شخص کے دنیا میں آنے اورجانے کا نظام اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میںہے۔انسانی کوششیں لا حاصل ثابت ہوتی ہیں حافظ ریاض نجفی نے کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کو لازم قراردیتے ہوئے کہا کہ دیگر مقامات کے علاوہ مسجد میں بھی ماسک اور فاصلے کا خیال رکھنا ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ قرآن میں کافی انبیاءو رسل کا تذکرہ ہے لیکن سب کو ” اُسوہ“ یعنی نمونہ نہیں کہا گیا،فقط حضرت ابراہیم ؑ اور آں حضور کو اُسوہ قرار دیا گیا ، حکومت کو دین میں نئی باتیں شامل کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے جن سے تفرقہ اور بگاڑ پیدا ہو


































