راکٹ حملوں سے یہودی بستیوں میں ہر جگہ خوف و ہراس
تل ابیب (نیو زڈیسک) حماس کے میزائلوں کے خوف کے باعث تل ابیب سے صیہونیوں کی بڑی تعداد غرب اردن کی جانب فرارہوگئی ، العالم کی رپورٹ کے مطابق بیت حورون ، جفعات زئیف اور دیگر صیہونی بستیوں میں مقیم خوفزدہ صیہونی گروہ در گروہ غرب اردن کی جانب بھاگ رہے ہیں ، یہودی بستیوں میں ہر جگہ خوف و ہراس چھایا ہوا ہے، لوگوں کی ایک بڑی تعداد تہہ خانوں میں چھپی ہوئی ہے


































