
ماہ صیام کے دوران اعتکاف کی اجازت نہیں ہو گی، مساجد میں بھی اجتماعی سحری اور افطار پارٹیوں پر پابندی ہو گی،مساجد میں عید کی نماز کی اجازت نہیں ہوگی
تمام تجارتی اور کاروباری مراکز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے ،ہوٹل، بوفے اور ریستوران بند رہیں گے،، مسجد نبوی ص میں بھی سحری اور افطاری کی سہولت نہیں ہوگی
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی حکام نے ماہ صیام میں اعتکاف، مساجد میں سحری، افطار اور عید کی نماز پر پابندی لگادی، البتہ تمام تجارتی اور کاروباری مراکز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے ،ہوٹل، بوفے اور ریستوران بند رہیں گے،وزارت صحت اور متعلقہ وزارتوں کی مشاورت سے ماہ صیام اور عید سے متعلق شیڈول مرتب کرلیا گیا، ماہ صیام کے دوران اعتکاف کی اجازت نہیں ہو گی، مساجد میں بھی اجتماعی سحری اور افطار پارٹیوں پر پابندی ہو گی، بازاروں کو کھلا رکھنے کے ساتھ کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے، عید کی نماز مساجد کے بجائے کھلے مقامات پر ادا کی جائے گی، رواں سال بھی حرمین شریفین میں اعتکاف اور اجتماعی افطار کا انتظام نہیں ہوگا عتمرین حضرات کے لیے صحن مطاف میں افطاری اور سحری کیلئے جگہ مختص کی جائے گی، اس کے لیے مسجد حرام کی مشرقی سمت میں پانچ صفیں مقرر کی گئی ہیں، مسجد نبوی ص میں بھی کہیں سحری اور افطاری کی سہولت نہیں ہوگی


































