15روز گذارنے کے باجود زائرین کوواپسی کی اجازت نہیں دی جا رہی،سلیم مانڈوی والا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے زائرین کو تفتان بارڈر پر روکنے اور وطن واپسی کی اجازت نہ دینے پرشدید تحفظات کا اظہار کردیا، سلیم مانڈوی والانے کہاکہ زائرین کو پندرہ روز سے زیادہ کا وقت گذرنے کے باوجود گھر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو زائرین کرونا وائرس میں مبتلا نہیں انہیں فوری گھروں کی طرف جانے کی اجازت دی جائے،تفتان بارڈر پر سہولیات کی عدم فراہمی ایک سوالیہ نشان ہے ڈپٹی چیئرمین نے مزید کہا کہ زائرین کے ساتھ خواتین اور چھوٹے بچے بھی ہیں، تفتان بارڈر پر موجود زائرین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، حکومت اس تمام صورتحال کا نوٹس لے۔


































