شام میں موجود تمام غیر ملکی جنگجو شمالی افریقی ملک لیبیا منتقل ہوگئے، شاہ عبداللہ
عمان(نیوز ڈیسک) اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش ایک مرتبہ پھر مشرق وسطیٰ میں منظم ہونے لگی اور اس کی وجہ سے خطے کو دوبارہ مسائل سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ داعش اپنے آپ کو گزشتہ ایک سال سے منظم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شام میں موجود تمام غیر ملکی جنگجو شمالی افریقی ملک لیبیا منتقل ہوگئے ہیں۔


































