کم کشیدہ قرار دئے گئے علاقے میں بحران کی شدت میں کمی پر بھی اطمینان
ماسکو(نیوز ڈیسک) روس اور ترکی کے صدور نے شام کے صوبے ادلب کی صورتحال کے بارے میں ٹیلی فون پر گفتگو کی اور جنگ بندی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ پیوٹن اور اردوان نے ادلب کے کم کشیدہ قرار دئے گئے علاقے میں بحران کی شدت میں کمی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا،دونوں صدورنے دوطرفہ سمجھوتے پر عملدرآمد کے بارے میں بھی ایک دوسرے سے بات چیت کی ہے۔


































