ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیا جائے گا،ترک ایوان صدر
انقرہ (نیوز یسک) ترکی نے سعودی عرب سے تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں شروع کردیں،صدارتی ترجمان اور صدر کے مشیر ابراہیم کالن نے کہا ہے کہ ترکی سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر کرنے کا خواہاں ہے، امید ہے کہ ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیا جائے گا ،ہم سعودی عرب کے ساتھ زیادہ مثبت ایجنڈے کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے راستے نکالیں گے ، ترکی سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب میں 8 افراد کے ٹرائل اور سزاوں کا خیر مقدم کرتا ہے، سعودی تاجروں کے ترک مصنوعات کے غیراعلانیہ بائیکاٹ کے بعد ترکی اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ سال کے دوران دوطرفہ تجارت کے حجم میں 98 فیصد کمی ہوئی ہے۔


































