ایران مسلح جھتوں کو عراقی حکومت کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دے گا
بغداد(نیوز ڈیسک) عراق کے وزیر اعظم الکاظمی نے کہا ہے کہ ایران، عراقی حکومت اور عوام کا سب سے بڑا حامی ملک ہے ، ایرانی حقیقت پسند ہیں اور ان کی ساری توجہ اور کوشش بغداد حکومت کی حمایت پر مرکوز ہے ، وہ مسلح جھتوں کو عراقی حکومت کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،عراق سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں ایران نے عراقی حکومت اور عوام کی بھر پور حمایت کی اور ہم ایرانی حمایت کی شکر گزار ہیں، الجزیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو میں عراقی وزیراعظم نے مذید کہا کہ بغداد فلسطینی عوام پر صیہونی حکومت کے حملوں اور انہیں مقدس مقامات کی زیارت سے محروم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتا ہے ، اگر تعلقات کو معمول پر لانے سے بھی فلسطینیوں کے حقوق بحال نہ ہو تو ہمارے نقطہ نگاہ سے یہ امر قابل قبول نہیں ہے ، مسجد الاقصی کی بے حرمتی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائےگا
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- ایران، عراقی عوام کا سب سے بڑا حامی ملک ہے،وزیراعظم


































