Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

امریکا کی شرمناک پسپائی ،ایران سے مصالحت کی راہ اختیار کرلی

سلامتی کونسل میں ایران پر دوبارہ پابندیوں کی امریکی درخواست واپس، ایرانی سفارتکاروں پر سفری پابندیوں میں نرمی،ایٹمی معاہدہ پر مذاکرات کی پیشکش
 ایران پر دباﺅ کی پالیسی ناکام رہی،ہماری مشکلات میں اضافہ ہوا، امریکی وزیر خارجہ،امریکا پابندیاں اٹھائے ، اقدامات واپس لے لیں گے،جواد ظریف
 واشنگٹن/تہران (نیوز ڈیسک) امریکا نے ایران پر دباﺅڈالنے کے ہتھکنڈوں کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مصالحت کی راہ اختیار کرلی ،امریکا نے سلامتی کونسل میں ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے سے متعلق نہ صرف درخواست واپس لے لی بلکہ ایرانی سفارتکاروں پر ٹرمپ دور میں عائد سفری پابندیاں بھی نرم کر دی ہیں اب ایرانی سفارتکار آزادانہ نقل وحرکت کرسکتے ہیں، اقوام متحدہ نے امریکا کے ٹریگر میکینزم کو فعال بنانے کی درخواست واپس لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے کے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد اور اسکی تقویت کے لئے کوشاں رہیں،ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں میں توسیع کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد سلامتی کونسل میں ایٹمی معاہدے کے ٹریگر میکینزم کو فعال بنانے کی درخواست دی تھی ، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے ٹریگر میکینزم سے امریکا کی پسپائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے امریکا کو پابندیوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات انجام دینا ہوں گے، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اعتراف کیا کہ ہم نے گزشتہ برسوں کے دوران ایران پر زیادہ سے زیادہ دباﺅ ڈالنے کی پالیسی اختیارکی جس میں نہ صرف ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا بلکہ ہمارے مسائل و مشکلات میں اضافہ بھی ہوا ، اگر ایرانی ایٹمی معاہدے کی مکمل تعمیل کرتا ہے تو امریکا بھی معاہدے کی طرف لوٹ سکتا ہے،امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرلے گا، ایرانی وزارت خارجہ نے فوری جواب دیا کہ امریکا کے نکلنے کے بعد اب صرف ایران اور چار جمع ایک باقی بچا ہے ، ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے کو ترک ہی نہیں بلکہ اس کو نابود کرنے کی بھی پوری کوشش کی ،اگر نئی امریکی انتظامیہ پانچ جمع ایک گروپ کو دوبارہ فعال بنانا چاہتی ہے تو اس معاہدے پر عمل کرکے دکھائے اور پابندیاں ختم کردے، بائیڈن انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے یک طرفہ علیحدگی کی وجہ سے امریکا عالمی سطح پر الگ تھلگ پڑ گیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ اگر امریکا ایران کے خلاف پابندیاں اٹھا لے تو ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ کئے گئے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی پر مبنی تمام اقدامات واپس لے لے گا۔
 

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular