Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

امریکا نے عراق میں 7ویں فوجی چھاو ¿نی خالی کردی

بسمایہ فوجی چھاو ¿نی سے امریکی اور ہسپانوی فورسزعین الاسد منتقل، سمجھوتے کے تحت بین الاقوامی اتحاد کیمپ اور فوجیوں کی تعداد کم کر رہے ہیں، عراقی کمانڈر
خالی کرنے سے پہلے بسمایہ چھاو ¿نی پر راکٹ حملہ، حشد الشعبی کی داعش کیخلاف کارروائیاں، صوبہ دیالہ میں حملے کو ناکام بنا دیا، سامرا میں کئی داعشیوں کی ہلاکت
بغداد(نیوز ڈیسک)اتحادی فورسز نے عراق میں ایک اور فوجی اڈہ عراقی فورسز کے حوالے کردیا،جنوبی بغداد میں واقع بسمایہ فوجی چھاو ¿نی پر امریکی اور ہسپانوی فورسز تعینات تھیں،یہ عراق کی ساتویں فوجی چھاو ¿نی ہے جسے رواں برس امریکی اتحاد نے خالی کیا ہے، یہاں تعینات فورسز کو عین الاسد چھاو ¿نی پر تعینات کیا گیا ہے، فورسز کمانڈر نے کہا کہ یہ قدم، داعش کے خلاف جنگ میں عراقی سیکیورٹی افواج کی کامیابی کے بعد اٹھایا گیا ہے، مشترکہ آپریشنل کمان کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت عراق اور امریکی اتحاد کے درمیان سمجھوتے کے تحت بین الاقوامی اتحاد کے شرکا عراق میں اپنے کیمپ اور فوجیوں کی تعداد کم کر رہے ہیں، عراقی فوج کی بڑھتی ہوئی طاقت کی بنا اب غیر ملکی فوجی کیمپوں کے قیام اور فوجی مشیروں کی کوئی ضرورت نہیں رہی ہے ، فوجی چھاو ¿نی خالی کرنے سے ایک دن پہلے ہی بسمایہ چھاو ¿نی پر چار کاٹیوشا راکٹ داغے گئے تھے،راکٹ حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے، چھاو ¿نی کے اندر سے منظر عام پر آنے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی، دوسری جانب الحشد الشعبی نے صوبہ دیالہ میں داعش کے شدید حملے کو ناکام بنا دیا، یہ حملہ داعش کے باقی بچے عناصر نے کیا تھا،دوسری جانب داعش نے صوبہ الانبار میں عراقی فوجی چھاونی پر حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیااور داعش کے دہشت گرد پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے ، حشد الشعبی کی ذیلی مزاحمتی فورس سرایا السلام نے سامرا کے شمالی علاقے میں داعشی عناصر کے ایک گروہ کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا جس میں کئی تکفیری دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular