
امریکا اور صیہونی حکومت نے میرے قتل کی متعدد کوششیں کیں،کیونکہ ٹرمپ انتخابات میں فائدہ اٹھاناچاہتا تھا،بن سلمان بھی سازش میں مصروف رہا
حزب اللہ نے ایک سال میں گائیڈڈ میزائل دگنے کرلئے، اور وہ مقبوضہ فلسطین میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، المیادین ٹی وی کو انٹرویو
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیل کی تمام تر رکاوٹوں کے باجود ایک سال میں اپنے گائیڈڈ میزائلوں کی تعداد کو دگنا کرلیا ہے اور وہ مقبوضہ فلسطین میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے،لبنان کے المیادین ٹی وی کو انٹرویو میں حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل نے جب امریکی اہلکار کے توسط سے مشرقی بیکا کے علاقے میں حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی تو اسی وقت خبردار کردیا گیا تھا کہ اس کا شدید جواب دیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ حزب اللہ سے متعلق بہت سارے معاملات ہیں جن کے بارے میں اسرائیل کو کوئی علم نہیں کیونکہ انھیں ایک "انتہائی سخت دائرے میں” رکھا گیا ہے، انہوں نے ٹرمپ کو پاگل اور جنونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے سی بھی چیز کی امید کی جا سکتی ہے، ٹرمپ کی حکومت کے باقی ایام میں بہت ہوشیاری اور احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ تمام اقدامات اور بیانات، مزاحمتی محاذ کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں انہوںنے کہا کہ ایران اور حزب اللہ شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقال لینے کے عہد پر قائم ہیں اور اسے ہر صورت پورا کیا جائے گا، سید حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ ان کے قتل کی سازش، امریکا اور صیہونی حکومت کے اہداف میں شامل تھی اور انتخابات سے پہلے اس بارے میں متعدد کوششیں کی گئیں کیونکہ ٹرمپ اس طرح کے اقدامات سے انتخابات میں فائدہ اٹھانے کے درپے تھے،سید حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب بھی ان ممالک میں شامل ہے جو ان کے قتل کی سازش کر رہے تھے اور سعودی ولی عہد نے اپنے امریکی سفر کے دوران خواہش کی تھی کہ یہ کام ان کے لئے انجام دیا جائے ، سعودی عرب برسوں سے خاص طور پر جنگ یمن کے بعد سے ہی میرے قتل کی سازش میں مصروف رہا ہے۔


































