گلگت(پ ر) مرکزی امامیہ کونسل گلگت نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زائر ین کیلئے مناسب انتظامات اْٹھائے،نا مناسب انتظامات سے زائرین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں،خاص کر خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا کر پڑ رہا ہے،زائرین کیلئے حاجی کیمپ اسلام آباد یا اپنے اپنے صوبوں میں مقرر شدہ مقامات پر انتظامات کئے جائیں، امامیہ کونسل کے افراد نے گلگت میں قائم خصوصی سنٹر دنیوراسپتال کا دورہ کیا اور انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔


































