جنگی بیڑا ایم ایس ڈیفنڈر چھاؤنی پورٹ اسمتھ واپس لوٹ گیا
لندن(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے خوفزدہ برطانیہ نے آبنائے ہرمز سے اپنے جنگی بیڑے کونکال لیا، جنگی بیڑا 7 ماہ پہلے آبنائے ہرمز میں آیا تھا، برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی جنگی بیڑوں کی ٹیم میں شامل جنگی بیڑا ایم ایس ڈیفنڈر چھاونی پورٹ اسمتھ واپس لوٹ گیا جب سے یہ جنگی بیڑا تعینات ہوا ہے تب سے اس نے 38 تجارتی کشتیوں کو اسکورٹ کیا،برطانیہ کے بحری حکام کا کہنا تھا کہ یہ جنگی بیڑا شروع میں مشرق بعید میں تعینات تھا تاہم خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھنے کے بعد اسے علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا تھا۔


































