امریکا نے عالمی اخراجات کے40 فیصدکے برابرجنگی اخراجات کئے
لندن(نیوز ڈیسک) کورونا وبا بھی چندممالک کا جنگی جنون نہیں روک سکی اور گذشتہ سال دنیا بھرمیں فوجی اخراجات میں 2 کھرب ڈالراضافہ ہوا ہے اور اس طرح دنیابھرمیں فوجی اخراجات2.6 فیصداضافے سے1 ہزار 981 ارب ڈالرتک پہنچ گئے ہیں، فوجی اخراجات میں سے 62 فیصد رقوم صرف 5 ممالک امریکا، چین، بھارت، روس اور برطانیہ نے خرچ کی ہیں،ان میں سے امریکا نے فوجی مقاصد کے لیے دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ رقوم خرچ کیں،امریکا نے پچھلے سال دفاعی شعبے میں جتنی رقوم خرچ کیں، وہ اس مد میں عالمی اخراجات کا تقریباً40 فیصد بنتی ہیں، چین اپنے فوجی بجٹ کے لحاظ سے امریکا کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے،گزشتہ برس کورونا کی وبا کے باعث عالمی اقتصادی پیداوار میں 4.4فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- کورونا وبامیں بھی امریکی جنگی جنون عروج پر


































