کورونا کا ذمہ دار مسلمانوں کو قرار دیکر ہندوو ں کے جذبات کو اکسایا جا رہا ہے
برلن(نیوز ڈیسک)بھارتی صحافی ارون دھتی رائے نے کہا ہے کہ دنیا مودی کے مسلم کش اقدامات کو روکے، ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار تبلیغی جماعت کو ٹھہرا کر ہندوو ں کے جذبات کو اکسایا جا رہا ہے جس سے مسلم کش فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، جس سے حالات ایک بار پھر مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف بڑھ رہے ہیں،بھارتی صحافی نے مزید کہا کہ مودی سرکار ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے جس سے مسلم کش فسادات کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس پر دنیا کو نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے عالمی قوتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- مسلم کش فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے،بھارتی…


































