انقرہ(نیو زڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو دوسری مرتبہ عالمی مسلم شخصیت کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے،مغربی افریقی ملک نائجیریا کے نشریاتی ادارے کے مطابق 2019 کی معتبر شخصیات کے ناموں کا اعلان کیا گیا جس میں ترکی کے صدر اردوان کو سال کی معتبر شخصیت قرار دیا گیا۔مذکورہ ایورڈز میں دوسرے نمبر پر ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد، تیسرے نمبر پر صومالی نژاد امریکی پارلیمانی رکن الہان عمر، چوتھے نمبر پر گامبیا کے صدر اور پانچویں نمبر پر ترک نژاد جرمن فٹ بالر مسعود از ال ہیں۔
































