دوحا اور استنبول مذاکرات کے نتائ ج حاصل کرنے میں مدد ملے گی
کابل (نیوزڈیسک) افغان طالبان نے استنبول کانفرنس میں شرکت کیلئے رضامندی دے دی ہے ، طالبان کا استنبول کانفرنس میں شرکت کا ارادہ ہے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ حتمی مذاکرات دوحا میں ہوں ،طویل وقفے کے بعد 14 مئی کو مذاکرات کرنے والی ٹیموں کا دوحہ میں اجلاس ہوا جس میں طالبان نے دوحا مذاکرات کو سنجیدہ بات چیت کے ساتھ برقرار رکھنے کے لئے کہا ہے افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے کہا کہ دوحا اور استنبول میں کوششوں سے مذاکرات کے نتائ ج حاصل کرنے میں مدد ملے گی لیکن انہوں نے اس بات پربھی زور دیا ہے کہ طالبان کی وابستگی اہم ہے


































