بغداد میں اتحادی فوج کا بیس کو ایک بار پھر راکٹ حملوں کا نشانہ
بغداد (نیوز ڈیسک) الحشدالشعبی نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ نینوا میں انسداد دہشت گردی آپریشن مکمل ہوگیا اور اس کے اہم سیکورٹی نتائ ج حاصل ہوئے ہیں ، آپریشن میں العطشان پہاڑیوں میں داعش کے دو خفیہ ٹھکانوں کا پتہ چلا ہے جبکہ دو دہشت گرد گرفتار ہوئے اور کئی دستی بم ضبط کئے گئے ، الحشدالشعبی نے 26اپریل کو جنوبی موصل میں داعش کی باقیات کے خلاف بڑے پیمانے پرسیکورٹی آپریشن شروع کیا تھا ،الحشدالشعبی کا ایک جوان سامرا کے جنوب میں سیکورٹی آپریشن کے دوران شہید ہوگیا ہے،ادھربغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب اتحادی فوج کی ایک بیس کو ایک بار پھر راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ،نامعلوم افراد نے کٹوشا راکٹوں سے اتحادی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا، اتحادی فوج نے اپنے ٹھکانے پر داغے گئے ایک راکٹ کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے فضا ہی میں تباہ کر دیا،عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے سکیورٹی سروسز کو ہدایت کی ہے کہ بغداد ایئر پورٹ کے قریب نصب کردہ راکٹ لانچروں کا سراغ لگایا لگایا جائے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- صوبہ نینوا میں انسداد دہشت گردی آپریشن مکمل


































