علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر خطبات جمعہ میں علمائے کرام نے اتحاد امت پر زوردیا
لاہور (پ ر) علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر پنجاب میں بھی شیعہ علماء کونسل نے محافظ مقامات مقدسہ جنرل قاسم سلیمانی، عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کے سربراہ ابومہدی المہندس اور ان کے بہادر رفقاء کی امریکی جارحیت کے دوران شہادت کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج منایا، اس موقع پر خطبات جمعہ میں علمائے کرام نے اتحاد امت پر زوردیتے ہوئے اسلامی ممالک کے عسکری تعاون اوراو آئی سی کو متحرک کرنے کے حوالے سے قراردادیں بھی منظور کیں، سانحہ بغداد میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور مجالس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں،صوبائی صدر شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے امام بارگاہ مستری عبداللہ سیالکوٹ سے نکلنے والی ریلی کی قیادت کی اور ڈرماں والا چوک پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عراق انبیاء ؑ اور آئمہؑ کی سرزمین ہے۔امریکی ڈرون حملے میں دو اسلامی ممالک سے زیادتی کی گئی، لاہور میں مسجد الحسین اچھرہ فیروز پور روڈ، مسجد الحائری وسن پورہ، جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون، مسجد و امام بارگاہ علی رضا گوندل چوک کچا جیل روڈ کوٹ لکھپت، مسجد وامام بارگاہ کربلاامامیہ کالونی، مسجد و امام بارگاہ زینب ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر مقاما ت پرامریکی جارحیت کی مذمت میں ریلیاں نکالی گئیں،مسجد الحسین ماربل مارکیٹ فیروزپورروڈ کے باہر ریلی سے مولانا حسن رضا قمی،مولانا حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا مبشر نقوی، قاسم علی قاسمی، صغیر ورک اور دیگر رہنماؤں نے ریلی کی قیادت کی۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- شیعہ علماء کونسل کا امریکی جارحیت کیخلاف احتجاج، ریلیاں اور…


































