درسی کتابوں میں ہندو تہذیب کے بارے میں بعض مضامین شامل
ریا ض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں طالبعلموں کو ہندو مت کی تعلیم دی جائے گی ، ولی عہد بن سلمان نے اپنے ترقیاتی منصوبے وڑن 2030کے تحت ، ملک کے تعلیمی اداروں میں ہندو مت کی تعلیم دینے کا حکم دیا ہے، سعودی عرب نے درسی کتابوں میں ہندو تہذیب کے بارے میں بعض مضامین شامل کیے ہیں ، طالبعلموں کو جہاں یوگا اور آیوروید کے بارے میں پڑھایا جائے گا وہیں انہیں ہندوں کی مقدس کتاب رامائن اور مہا بھارت کی تعلیم بھی دی جائے گی۔
































