Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

سازشی نظریہ: 2011کی فلم میں خوفناک وائرس کا تذکرہ

وائرس چین سے پھیلا، ڈھائی کروڑ افراد ہلاک ہوئے،فلم اور حقیقت میں مماثلت
کراچی(نیوز ڈیسک) 9سال پرانی امریکی فلم میں کورونا جیسے وائرس کا ذکر سازشی نظریات کو تقویت دے رہا ہے، 2011 میں میں ریلیز کی گئی فلم کونٹی جین میں ایک کاروباری خاتون پراسرار اور مہلک وائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوجاتی ہے اس کا بیٹا بھی مرجاتا ہے جبکہ شوہر شدید متاثر ہونے کے باوجود بچ جاتا ہے، خاتون کو لگنے والا وائرس پوری دنیا میں ہنگامی صورتحال پیدا کردیتا ہے، خاتون کو وائرس ہانگ کانگ کے ایک شیف سے ہاتھ ملانے سے لگتا ہے، اس شیف کو یہ وائرس ایک ذبح شدہ سور کو ہاتھ لگانے سے لگا تھا جو کہ ایک چمگادڑ سے متاثر ہوا تھا، فلم میں موجودہ حالات سے متاثر کن حد تک مماثلت پائی جاتی ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا وائرس جانوروں سے انسانوں کو منتقل ہوا تھا،خیال کیا جاتا ہے کہ کورونا وائرس بھی چمگادڑوں سے پھیلا،،فلمی اور حقیقی دونوں بیماریاں سانس کے مسائل کا سبب بنتی ہیں،فلم کی وبا زیادہ خوفناک بتائی گئی ہے جس سے ایک ماہ میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں، جس میں شرح اموات کو 25 فیصد بتایا گیا تھا، جبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق کوروناکی شرح اموات فی الحال 3.4 فیصد کے لگ بھگ ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular