طوفان اور شدید بارشوں سے پورا جزیرہ سیلاب کی لپیٹ میں آسکتا ہے،انسانی حقوق تنظیمیں
ڈھاکا(نیوز ڈیسک) انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطالبہ کے باوجود بنگلہ دیش نے ایک لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو دور افتادہ جزیرے میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے،16سو روہنگیا مسلمانوں کا پہلا گروپ چٹاگانگ سے بھاسانچار جزیرے پہنچادیا گیا، حکومت کا موَقف ہے کہ یہ ایک محفوظ جگہ ہے اور رہنے کیلئے نئے تعمیر کردہ گھر موجود ہیں لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے گروپوں نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے باعث شدید بارشوں سے پورا جزیرہ سیلاب کی لپیٹ میں آ سکتا ہے ، روہنگیا خاندانوں کاکہناہے کہ آنہیں بنگلہ دیشی حکام نے دھمکیاں دے کر جزیرے پر جانے کیلئے مجبور کیا ہے


































