Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

رات کو ایک کپ دودھ پینے کے فوائد

پیارے بچو! دودھ جسم کو توانائی بخشنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔دودھ ایک مکمل غذا ہے، جس میں کیلشیئم، پروٹین، وٹامن (اے، کے اور بی 12)، امائنو ایسڈز، فائبر، سوڈیم اور دیگر خصوصیات شامل ہیں جو جسم کو توانائی بخشنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
یوں تو کہا جاتا ہے کہ صبح ناشتے میں دودھ پینا چاہیے، جو دن بھر قوت مدافعت کو برقرار رکھتا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کوایک کپ دودھ پینے کے بے شمار فوائد ہیں، جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔
پرسکون نیند:
آج کل بزرگ افراد سمیت نوجوانوں کو بھی نیند نہ آنے کا مسئلہ درپیش ہے، جس کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہوتی ہے، جلد تھکن ہوجاتی ہے اور جسم دن بھر سستی کا شکار رہتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق دودھ میں Tryptophan نامی ایسے امائنو ایسڈز پائے جاتے ہیں جو رات کو پرسکون نیند میں مددگار ثابت ہے۔
رات کو ایک گلاس نیم گرم دودھ پینے سے بہترین نیند آتی ہے، صبح اٹھ کر موڈ خوشگوار رہتا ہے اور صحت میں بہتری آتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ دودھ جسم میں میلا ٹونن کی مقدار کو بھی بڑھاتا ہے جو ایک ہارمون ہے جس کے ذریعے پرسکون اور گہری نیند آتی ہے۔
قوت مدافعت میں اضافہ:
رات کو ایک کپ دودھ پینے سے نہ صرف پرسکون نیند آتی ہے بلکہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ صبح اٹھ کے بھی پورا دن تھکن محسوس نہیں ہوتی اور جسم پورا دن حرکت میں رہتا ہے۔
نظام ہضم کے لیے مفید:
اگر آپ کو قبض یا تیزابیت کی شکایت ہے تو رات کو سونے سے قبل ایک کپ دودھ ضرور پیئیں، اس سے نہ صرف نظامِ ہضم تیزی سے کام کرتا ہے بلکہ یہ سینے کی جلن اور معدے کی خرابی کو بھی درست کرتا ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی:
دودھ میں وافر مقدار میں کیلشیئم پایا جاتا ہے جو کہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے مفید ثابت ہے۔ رات کو ایک کپ نیم گرم دودھ پینے سے جسم میں کیلشیئم کا اضافہ ہوتا ہے جس سے ہڈیاں پہلے سے زیادہ طاقتور اور مضبوط ہوجاتی ہیں۔ یہ جوڑوں اور پٹھوں کا درد ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہے۔
جلد اور بالوں کے لیے فائدہ مند:
رات کو ایک کپ دودھ پینا خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ دودھ میں وافر مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے جو جلد کو دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ بالوں کی چمک بھی بڑھاتا ہے۔
دوستو! امید ہے کہ آپ میں سے جوبچے دودھ سے بھاگتے ہیں اب وہ اس کے فوائد جاننے کے بعد یقینااسے شوق سے پینا شروع کردیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular