کورونا وائرس کے بعد تو یہ ایک انسانی ضرورت بن گئی ہے،حماس
غزہ (نیوز ڈیسک) حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے سعودی جیلوں میں قیدفلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی ضروری ہو گئی ہے اور کورونا وائرس کے بعد تو یہ ایک انسانی ضرورت بن گئی ہے اس لئے کہ ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے،اُدھر فلسطینی قیدیوں کے اہلخانہ نے آل سعود کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اپنے فرزندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، حماس کے ساتھ تعلق رکھنے کے الزام میں 60 سے زائد فلسطینی سعودی جیلوں میں قید ہیں۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- حماس کا سعودی جیلوں میں قیدفلسطینیوں کی فوری رہائی کا…


































