قومی گروہوں اورمطالبات پر توجہ دی جائے، اسماعیل ہنیہ کی فلسطینی صدر ے گفتگو
غزہ(نیوز ڈیسک) حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی صدرمحمود عباس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انتخابات کے انعقاد اور اس کیلئے مشترکہ کوششوں پر بات چیت کی، اسماعیل ہنیہ نے انتخابی پروٹوکول کی بنیاد پرسیاسی فیصلے کرنے ، ووٹنگ کے ذریعے قومی گروہوں اورقومی مطالبات پر توجہ دینے اور پارلیمانی ، صدارتی اور بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات جیسے اہم سیاسی عمل کے انعقاد کے لئے عوامی نمائندوں کے اعلان کے ذریعے جمہوری فضا ہموار کرنے پر زوردیا، دونوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں انتخابات کے انعقاد کی ضرورت پرزور دیا جس کے بارے میں گذشتہ ہفتے صیہونی حکومت نے رخنہ اندازی کی تھی
































